Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  •  انواع واقسام کےجدیدترین ہتھیار اوردفاعی آلات سپاہ پاسداران کےحوالے 

انواع و اقسام کے جدید ترین ہتھیار اور دفاعی آلات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری دستے صابرین کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور مسلح افواج کے اعلی افسران اور ماہرین بھی شریک تھے۔

نیوجنریشن اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائیلوں، گن شپ اور جاسوسی کے کام آنے والے ہیلی کاپٹروں اور نگرانی، جاسوسی اور دھماکہ کرنے والے لانگ رینج ڈرون طیاروں کی شمولیت ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دفاعی طاقت میں اضافے کی جانب اٹھائے جانے اہم ترین قدم شمار ہوتے ہیں۔

اینٹی ٹینک اور اینٹی بکتر بند میزائیل لانچنگ سسٹم، انتہائی ایکوریٹ قسم کے راکٹوں اور دوسرے اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں کی شمولیت نے، سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے بری دستے کے کمانڈوز اور انفینٹری، بکتر بند اور آٹلری یونٹوں کی آپریشن صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔

ٹیگس