May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷
روایات یہ بتاتی ہیں کہ نزول قرآن کے تدریجی نزول کا آغاز ستائیس رجب المرجب سنہ چالیس عام الفیل کو اُس وقت ہوا جناب رسالتمآب (ص) کو اللہ تعالیٰ نے نبوت کے لئے منتخب فرمایا اور یہ سلسلہ حسب ضرورت و مصلحت سنہ گیارہ ہجری تک جاری رہا۔ لیکن روایات یہ بتاتی ہیں قرآن کریم کا دفعی، یکجا اور مکمل نزول ماہ رمضان کی تیئیسویں شب، شب قدر میں وقوع پذیر ہوا ہے۔