ایران میں کل رات سے ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو گیا اور ہر طرف مجالس عزا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ مشہد میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم اقدس میں گنبد مطہر پر لگا پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم لہرا دیا گیاہے۔
محرم الحرام کے آغاز پر، فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ضریح مبارک میں غبار روبی انجام دی گئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
محرم الحرام کے آغاز پر ایک ہزارمربع میٹر کا پرچم حسینی ایران کے دارالحکومت تہران کی فضا میں لہرا دیا گیا۔
جمعہ کی رات میں ایک عظیم پروگرام کے دروان محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کے گنبد کا پرچم تبدیل کر دیا گیا۔
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے دست مبارک سے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک سے غبار کی صفائی کی ۔
فارسی زبان میں پڑھا جانے والا یہ نوحہ ایک منفرد انداز کا حامل ہے اور اس نوحے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف نوحہ خواں عبدالرضا ہلالی اور معروف ترانہ خواں حامد زمانی نے عزاداری کے مقصد کو پُر تاثیر ہُنر کے ساتھ پیش کیا ہے
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی امام محمد تقی علیہ کے فرزند حضرت موسی مبرقع کے روضے پر خیمہ حسینی نصب کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں محرم الحرام اور سید الشہداء کی عزاداری بڑے ہی اہتمام سے کی جاتی ہے اور اسی لئے تیاریاں پہلے سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔
سینیئر ذاکرین اور خادمین حسینی کا سترھواں بین الاقوامی اجلاس مرکزی ایران کے صوبے یزد کے قدیم شہر میبد میں شروع ہوگیا ہے۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان پاکستانی زائرین کو ہر قسم کی سہولیات دینے پر تیار ہے۔