فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غاصب صیہونی حکومت کے صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
سیکڑوں فلسطینیوں نے غرب اردن کے شہر رام میں مظاہرہ کر کے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے استقامتی گروہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت پر زور دیا ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ابوظہبی میں صیہونی حکومت کا سفارتخانہ کھولے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کی برقراری سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔
فلسطینی انتظامیہ نے سیاسی کارکن نزار بنات کا قتل کرکے ایک بار پھر امریکا و صیہونی حکومت کے سامنے، فلسطینی مجاہدین اور مخالفین کے قتل و سرکوبی کے حوالے سے اپنا کردار پیش کر دیا ہے۔
فلسطین کے استقامتی گروہوں جہاد اسلامی اور حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی اداروں پر فتنہ انگیزی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتی۔
فلسطینی انتظامیہ نے رام اللہ میں ایک سرگرم فلسطینی رہنما کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرے پر حملہ کردیا۔
جمعے کو دسیوں ہزار افراد نے فلسطین کے سرگرم سماجی کارکن نزار بنات کے جلوس جنازہ میں شرکت کی اور فلسطینی حکومت اور محمود عباس کے خلاف نعرے لگائے۔
زخم خوردہ فلسطینی اتھارثی نے امریکی اشاروں پر نئی صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ٹیم تشکیل دے دی۔
امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرین پر فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے اہلکاروں نے حملہ کیا ہے ۔