پاکستان کے وزیراعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد پر فوری طور پر عمل کیا جائے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج بدھ کو تہران میں اپنے وفد کے ہمراہ صدر ایران سید ابراہیم رئيسی سے ملاقات کی۔
فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ کے شمال میں اطراف میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
فلسطینیوں کے خلاف کئی ماہ کی صیہونی بربریت کے بعد فوری غزہ جنگ بندی کی قرارداد بالآخر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں دنیا بھر کے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے 41 کلومیٹر طویل مارچ کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے رفح پر زمینی حملے پر ایک بار پھر سخت خبردار کیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ الشفا اسپتال پر حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خواتین کی آبرو ریزی کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطین کے مظلوم عوام، بالخصوص غزہ کی پٹی میں، نسل کش صیہونی حکومت کی مزید جارحیت بند کرانے کے لیے عالمی برادری کی فوری اور مؤثر مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے روکنے اور اس علاقے میں فوری جنگ بندی کے قیام پر زور دیا۔
حزب اللہ لبنان نے اتوار کی صبح صیہونی فوج کے اڈوں پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے-