مظلوم فلسطینی بچوں کے قاتل کو دنیا کے سب سے بڑے شیطان سے ملی شاباشی، امریکی کانگریس میں ڈرے سہمے نتن یاہو مدد کی بھیک مانگتے دکھائی دیئے
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کے فلور پر اپنے خطاب کا آغاز ایران مخالف بیان بازی سے کیا۔
سحرنیوز/دنیا: ہمارے ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس میں اپنی تقریر کے آغاز میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی محور کے ساتھ جنگ اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ ہے اور ایران اسرائیل اور خطے کی حکومتوں کے لیے خطرہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو جب امریکی کانگریس میں تقریر کر رہے تھے تو انکے چہرے پر ہار کا ڈر صاف دکھائی دے رہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ بار بار امریکا سے ہتھیاروں کی بھیک مانگ رہے تھے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کہ جس نے غزہ کی جنگ سے خطے کے حالات کو نا امن اور کشیدہ بنا رکھا ہے، مزید کہا کہ ایران کا محور اسرائیل، امریکہ اور عرب شراکت داروں کے خلاف ہے۔ دہشتگرد صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی جنگ بربریت اور تہذیب کے درمیان جنگ ہے جب کہ اس حکومت کی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
نیتن یاہو نے اپنی تقریر میں صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان غزہ جنگ کی وجہ سے انتہائی کشیدہ ہو چکے تعلقات کے بارے میں کہا: امریکہ اور اسرائیل کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔ کیونکہ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو سب کچھ آسان ہوجاتا ہے۔ ہم جیت جائینگے اور وہ ہار جائینگے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کی بھرپور حمایت پر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ خود کو "صیہونی" قرار دیتے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کانگریس کے باہر احتجاج کرنے والوں کی طرح اسرائیل مخالف مظاہرین کی مالی مدد کررہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد شہری جنگوں کی تاریخ میں سب سے کم ہے۔ صیہونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے جعلسازی اور جھوٹ پر انحصار کرتی ہے! نیتن یاہو کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے بغیر ثبوت کے اسرائیل پر غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنے کا الزام لگایا، اور یہ بکواس اور من گھڑت ہے!
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا اور اسرائیل مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی اتحاد بنا سکتے ہیں۔
اس دوران اس سے پہلے کہ دوسرے نیتن یاہو کی تقریر کو جھوٹ، مکاری اور بدترین تقریر کی سند دیتے خود سابق امریکی اسپیکر نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کو امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب قرار دیدیا۔ وہیں امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔