فلسطین کےلیے انصاف کی آواز بلند کرنے والے ہزاروں افراد واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر + ویڈیو
Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
ہزاروں افراد نے امریکی کانگریس میں صیہونی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران کانگریس کی عمارت کے باہر مظاہرہ کر کے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے بدھ کی شام کو صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین اس وقت احتجاج کرتے ہوئے نکل آئے جب نیتن یاہو امریکی کانگریس سے خطاب کی تیاری کر رہے تھے۔
امریکی مسلمانوں اور فلسطینیوں کے علاوہ کئی یہودی غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی جو نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں، اس احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے ایسے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "غزہ میں فوری جنگ بندی"، "جنگی مجرم" اور "آزاد فلسطین" جیسے جملے درج تھے۔