صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا زبردست حملہ
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنانا حزب اللہ لبنان کا شروع سے ہی اعلان رہا ہے اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اس نے صیہونی فوجی اہداف اور صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مختلف مراکز منجملہ برکہ ریشا، حانیتا، الرمثا، شتولا اور اسی طرح صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ٹھکانوں منجملہ حرش عداثر، حرش برعام پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اب سے تھوڑی دیر قبل ایک اور اہم آپریشن انجام دیا اور نافیہ زیف میں صیہونی فوجی ہیڈکوارٹر پر گولہ باری کی اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں شیخ ناصر علاقے میں صیہونی فوج کا مرکاوہ ٹینک تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی ہیلی کاپٹروں سے ہلاک و زحمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو منتقل کرتے دیکھا گیا۔