Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • بے لگام صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، 48 گھنٹے میں 129 فلسطینی شہید

خان یونس سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں واقع فلسطینی حکومت کے پریس آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے غزہ شہر میں شیخ رضوان پر شیلنگ کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئی۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے البریج کیمپ پر ایک بار پھر بمباری کی جہاں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
اس پہلے آمدہ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مشرقی خان یونس پر صیہونی فوج کے حملوں میں 129 فلسطینی شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کے لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں نے اس مدت میں 208 مرتبہ خان یونس کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے خان یونس کے 237 رہائشی مکانات اور عمارتوں پر لڑاکا طیاروں سے بمباری کی اور ٹینکوں کے گولے برسائے۔
واضح رہے کہ عالمی اداروں کی ناکامی کے باعث غزہ کی جنگ اب دوسو ترانوے روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک انتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ٹیگس