Jul ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • پیرس میں زبردست مظاہرے، ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک ہوا ٹھپ، اس ناامنی کا بھی اسرائیل ذمہ دار

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے شدید احتجاج کیا گیا اور ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک کو بھی متاثر کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فرانس کے مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی جس سے ریلوے کا نظام مفلوج ہوگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر بھی حملے کئے گئے ہيں جس سے ریلوے کا نظام متاثر ہوا ہے۔

فرانسیسی ریل کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد ٹرین نظام کو مفلوج کرنا تھا، نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بڑی تعداد کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ کئی ٹرینوں کو متبادل روٹس فراہم کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فنی ٹیم متاثرہ جگہوں پر موجود ہے اور معاملات کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریلوے کمپنی یورو اسٹار نے مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ فرانس کے ریلوے پر حملے کا یہ دعوی ایک ایسے وقت سامنے آيا ہے جب پیرس اولمپیک گیمز اس بار شدید تنازعہ کا شکار ہوگیا ہے۔

بہت سی سماجی اور انسانی حقوق کی نتظیموں نے پیرس اولمپیک میں غاصب صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کی شرکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کی مرتکب ہوئی ہے اور اس کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہيں ایسے میں اس کو اولمپیک میں شرکت کی اجازت نہيں دی جانی چاہئے۔

 

ٹیگس