عراق کی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر رمادی کے مشرقی علاقے میں آپریشن کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے موصل کے پینتیس باشندوں کو جاسوسی کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
عراقی فوجی موصل کی آزادی کے لئے ملک کے شمالی علاقے میں تعینات ہوگئے ہیں۔
عراق کی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاع کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق پر ترکی کی جارحیت کے بعد اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ عراق روس سے فوجی مدد لے ۔
داعش کے دہشتگرد عناصر موصل چھوڑ کر دجلہ کے اطراف مورچہ بند ہوگئے ہیں۔