رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کی تازہ ترین دھمکیوں اور ایران مخالف بیانات کو انتہائی پست اور گھٹیا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ میں ایرانی عوام کی طرف سے ٹرمپ سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ مسٹر ٹرمپ تم کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
یورپی یونین، یورپی حکام، روس اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جامع ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جامع ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے نکل جانے کے اعلان کے بعد امریکا میں ڈیموکریٹس اراکین کانگریس اور رہنماؤں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام ایک اسٹریٹیجک غلطی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے اعلان کے بعد عوامی نمائندوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا
امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کو توڑے جانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام نے عالمی سطح پر اس کے بے اعتماد ہونے کو ثابت کر دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے جواب میں ایران اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ جوہری معاہدے میں رہے یا اس سے نکل جائے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی،اٹلی، ناروے،آسٹریا اور بلجیم نے ٹرمپ کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے پر باقی رہنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے دوسرے فریقوں سے اس معاہدے پرکاربند رہنے کی اپیل کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد کبھی بھی اس عالمی معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کا خاتمہ امریکا کے نفع میں نہیں ہو گا۔