• امریکی کرسمس! ۔ پوسٹر

    امریکی کرسمس! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۷

    سوشل میڈیا پر ایک بڑی معنیٰ دار تصویر گردش کر رہی ہے جس میں امریکی کرسمس کے صحیح مفہوم کو بیان کیا گیا ہے۔ شیطان بزرگ امریکہ نے دنیا بالخصوص عالم اسلام کو سوائے تباہی، بربادی، خونخرابے اور تاراجی کے کچھ نہیں دیا۔

  • نرس ڈے تمام نرسوں کو مبارک ہو!

    نرس ڈے تمام نرسوں کو مبارک ہو!

    Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶

    ثانی زہرا، پیغامبر کربلا، فرزند حضرت مصطفیٰ (ص)، دختر علی (ع) و زہرا (ع) حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کا یوم ولادت مبارک ہو، اس روز کو ایران میں ’’نرس ڈے‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پانچ جمادی الاولیٰ سنہ پانچ ہجری کو حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کی ولادت با سعادت مدینۂ منورہ میں ہوئی۔

  • ایسا مال جو کبھی ختم نہیں ہوتا!۔ پوسٹر

    ایسا مال جو کبھی ختم نہیں ہوتا!۔ پوسٹر

    Dec ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۹

    امیر المومنین علی علیہ السلام نہج البلاغہ کی حکمت نمبر ۵۷ میں ارشاد فرماتے ہیں: قناعت ایک ایسا مال ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔

  • شہوت کا انجام! ۔ پوسٹر

    شہوت کا انجام! ۔ پوسٹر

    Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۰

    امیر المومنین علی علیہ السلام خواہشات نفسانی کی پیروی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے نصیحت فرماتے ہیں: شہوت کا آغاز لذت (ضرور) ہے مگر اسکا انجام ہلاکت و نابودی ہوا کرتا ہے! (غرر الحکم، ح ۳۱۳۳)

  • جو سویا اُس نے کھویا ۔ پوسٹر

    جو سویا اُس نے کھویا ۔ پوسٹر

    Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۰

    فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام: طلوع صبح سے طلوع آفتاب کے مابین، اللہ کے فرشتے بندوں کا رزق تقسیم کرتے ہیں، اس درمیان سونے والا اپنے رزق سے محروم ہو جاتا ہے۔ (وسائل الشیعه، ج6، ص 497، ح 6533)

  • اگر پانچ خصلتیں نہ ہوتیں...! ۔ پوسٹر

    اگر پانچ خصلتیں نہ ہوتیں...! ۔ پوسٹر

    Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۰

    امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: اگر پانچ خصلتیں نہ ہوتیں تو سبھی کا شمار صالحین میں ہوتا: جہالت، لالچ، کنجوسی, ریاکاری اور خود پسندی.

  • دشمن دھوکے باز ہوتے ہیں ۔ پوسٹر

    دشمن دھوکے باز ہوتے ہیں ۔ پوسٹر

    Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۱

    امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام اسلام دشمن عناصر کی طینت کو عیاں کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ اپنے دشمن سے ہوشیار رہنا کیوں وہ دھوکے بازی سے کام لینے میں ذرہ برابر تأمل سے کام نہیں لیتا۔ اس حدیث شریف کے اہم مصادیق آجکل مغربی ذرائع ابلاغ ہیں جو اس وقت اسلام و مسلمین کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کمربستہ ہو چکے ہیں جن کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے انکے مکر و حیلے کو سمجھتے ہوئے فہم و فراست اور عالمانہ سوجھبوجھ کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

  • پلٹنا تو اللہ ہی کی جانب ہے! ۔ پوسٹر

    پلٹنا تو اللہ ہی کی جانب ہے! ۔ پوسٹر

    Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱

    دنیا کو ایک بازار سے تشبیہ دی گئی ہے، بازار میں انسان خرید و فروخت کے لئے جاتا ہے، کبھی کچھ خریدتا ہے اور کبھی کچھ بیچتا ہے۔ وہ بازار میں کچھ بھی کرے پلٹتا اپنے گھر کی جانب ہی ہے۔ دنیا میں انسان ’آیا ہے‘ یا ’بھیجا گیا ہے‘، اسے اپنی زندگی کے سرمایے کے عوض کچھ حاصل کر کے واپس اپنے معبود اور مالک کے جانب ہی لوٹ جانا ہے۔ اگر دنیا میں آنے یا بھیجے جانے کا احساس انسان کو رہے تو اُسے پھر ’جانے کا احساس‘ بھی لا محالہ رہے گا اور نتیجتاً وہ کسی قیمت پر دنیا میں اپنی متاعِ حیات کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔

  • فضول نگاہ! ۔ پوسٹر

    فضول نگاہ! ۔ پوسٹر

    Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۸

    مرسل اعظم، حضرت ختمی مرتبت صلی الله علیه و آله کا ارشاد گرامی ہے: إیّاکُم وَ فُضولَ النَّظَرَ فَإنَّهُ یَبذُرُ الهَوَی وَ یُوَلِّدُ الغَفلَۃَ; فضول نگاہ سے پرہیز کرو، کیوں وہ ہوس کا بیج بوتی اور غفلت کا سبب بنتی ہے۔ (بحارالانوار ج69 ص19)

  • پاک نگاہیں نیک خصلتوں کی پیش خیمہ۔ پوسٹر

    پاک نگاہیں نیک خصلتوں کی پیش خیمہ۔ پوسٹر

    Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۴

    انسان کی نگاہیں اسکے کردار میں بڑا مؤثر کردار رکھتی ہیں، کردار کے پاکیزہ یا ناپاک ہونے میں انسانی نگاہوں کا بڑا دخل ہے۔ اسی حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: جس کی نگاہیں پاک ہوں،اسکی خصلتیں اچھی ہو جاتی ہیں۔ (میزان الحکمہ، ج۱۲، ص۲۳۵)