Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲
امریکہ میں نسل پرستی، نسلی بھید بھاؤ، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک پچاسوں افراد زخمی جبکہ چار ہزار سے زائد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والوں میں متعدد نامہ نگار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے دسیوں مراکز اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ عجیب بات یہ کہ پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی امریکی پولیس کے تشدد اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔