آگ لگانے والا امریکہ خود سلگ اٹھا! ۔ ویڈیوز
امریکہ میں نسل پرستی، نسلی بھید بھاؤ، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک پچاسوں افراد زخمی جبکہ چار ہزار سے زائد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والوں میں متعدد نامہ نگار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے دسیوں مراکز اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ عجیب بات یہ کہ پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بھی امریکی پولیس کے تشدد اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کے تشدد اور نسل پرستی کے خلاف واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے
ایک فیول ٹینکر تیز رفتاری کے ساتھ مظاہرین پر حملہ آور ہوا، مگر مظاہرین نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا
کچھ پولیس اہلکار بھی مظاہروں میں شامل ہوئے
امریکہ کے مختلف شہروں میں پولیس کی بربریت، نسلی بھید بھاؤ اور عدم مساوات کے خلاف مظاہرے جاری ہیں
کیلیفورنیا کی پولیس نے ایک معترض کے چہرے پر قریب سے پلاسٹک بولٹ فائر کی
لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہزاروں افراد نے اکٹھا ہو کر امریکی نسل پرستی،تشدد اور بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا
امریکی مظاہرین نے ملکی پرچم کو آگ لگا کر ہوا میں لہرایا
بڑی تعداد میں مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا
تھمی نہیں ہے امریکی پولیس کی بربریت، پولیس نے اپنی گاڑیوں سے مظاہرین کو روندا!
گھوڑے پر سوار امریکی پولیس نے مظاہرے میں شریک ایک معترض کو روندا
پولیس کے تشدد و بربریت، ملک میں نسلی امتیازات اور عدم مساوات پر امریکی شہر شیکاگو میں زبردست مظاہرہ
امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس کے ظلم و تشدد اور ملک میں موجود نسل پرستی کے خلاف پر تشدد مظاہرے، پولیس کی گاڑیاں نذر آتش
بڑی تعداد میں امریکی پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں