-
کربلائے معلی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، عراقی فورسز کی بر وقت کارروائی
Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۷عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ کربلا کے نزدیک دھماکہ خیز مواد کے حامل ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔
-
کربلا میں برفباری کا خوبصورت منظر۔ ویڈیو
Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۷عراق اور بالخصوص اس کا مقدس شہر کربلائے معلیٰ گرمی کے لئے معروف ہے اور وہاں پر درجہ حرارت ۵۰ ڈگری سے بھی تجاوز کر جاتا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں ایک نادر اتفاق کے تحت اس ملک میں گاہے بگاہے برفباری کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں جو دنیا بھر میں کربلائی پروانوں کے لئے بڑی دلچسپی کا باعث ہیں۔ ویڈیو میں آپ بین الحرمین میں ہوتی برفباری کا خوبصورت منظر دیکھ سکتے ہیں۔
-
ایران کے شلمچہ باڈر سے زائرین کربلا کی واپسی
Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۷ایران کی شلمچہ باڈر سے زائرین حضرت اباعبدالله الحسین علیہم السلام کی واپسی کا آغاز ہوگیا ہے ، اس موقع پر ایران میں داخل ہونے والے زائرین کا طبّی معائیہ کیا جارہا ہے اور طبّی معائنہ کے بعد زائرین کو ان کے شہروں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ شلمچہ باڈر پر زائرین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے مختلف انجموں اور اداروں کی طرف سے سبیلیں اور اسٹالز میں لگائے گئے ہیں۔
-
اگلے اربعین کا انتظار شروع ہوا۔ تصاویر
Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۴اربعین حسینی اپنی تمام تر عظمتوں اور برکتوں کے ساتھ اس سال بھی آیا اور دنیا بھر میں لاکھوں اور کروڑوں حسینی پروانوں کو نواز کر رخصت ہوا۔ اب اس برس کی یادگاریں رہ گئیں اور ایک امید کہ آئندہ بھی خدائے حسین (ع) کی نظر کرم عاصیوں پر ہو جائے اور ایک بار پھر سردار جوانان جنت کے نام پر اپنے تن من اور دھن کی زکات دے کر جنت کے لئے اُن کی شفاعت کا پروانہ حاصل کر سکیں۔
-
نائیجیریا، یزیدیوں نے حسینیوں پر حملہ کیا، ۸ شہید۔ ویڈیو
Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۱اربعین حسینی کے موقع پر ایک بار پھر سعودی نواز نائیجیریا کی حکومت نے عزاداروں پر فائرنگ کر کے دسیوں کو شہید و زخمی کر دیا۔
-
تجھ پہ از دور سلام!
Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۳زیارت حسین (ع) سے محرومی کے کرب میں مبتلا حسینی پروانوں کا آجکل یہی ورد زباں ہے...، مولا تجھ پہ از دور سلام!
-
حرمِ حسینی میں اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونج۔ ویڈیو
Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۱مکتب کربلا کے پروردہ سوگواروں نے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے حرم مبارک میں ’’کلا کلا اسرائیل‘‘ کا نعرہ بلند کیا۔
-
اربعین حسینی کا جوش و خروش اپنے عروج کو پہنچا
Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۴:۱۳عراق، پاکستان اور ہندوستان میں آج سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا یوم چہلم بڑے جوش و خروش اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔
-
الحسین_یجمعنا /حسین (ع) ہمیں متحد کرتے ہیں !- ویڈیوز
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان زائرین میں نہ صرف مکتب اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین ہیں بلکہ مذاہب دیگر بھی 'لبیک یا حسین' کا نعرہ بلند کئے بہ سوی امام حسین ع بڑھتے جارہے ہیں جو الحسین_یجمعنا کی زندہ مثال ہے۔۔
-
دو جنتوں کے مابین مارچ کرتے بہشتی پروانے
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۰لاکھوں عاشقان حسینی اس وقت نجف-کربلا شاہراہ پر سوئے کربلا رواں دواں ہیں تاکہ اپنی دنیا و آخرت کے لئے درِ حسین بن علی (ع) سے خیرات لے سکیں۔