برطانیہ کے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے مربوط انتہائی خفیہ دستاویزات لندن میں پائی گئی ہیں۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مغربی ہتھیاروں سے خطے کے بے گناہ عوام کا قتل عام یورپی ملکوں کے مجرمانہ اقدامات کے طور پر تاریخ میں لکھا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک پیغام میں شمال مغربی ایران کے شہر سردشت پر کیمیائی بمباری کو تاریخ کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔
روسی فضائیہ کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے حمیمیم کے ٹھکانے پر دہشت گردوں کے ڈرون حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا۔
شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے کے تحقیقاتی نتائج میں تحریف کے بارے میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم کی رپورٹ نے اس تنظیم اور خاص طور پر امریکہ اور مغرب کو ایک اور رسوائی سے دوچار کردیا ہے۔
روس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ بیلجیئم اور فرانس کے خفیہ ادارے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر شام کے شمالی علاقے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گزشتہ سنیچر کی شام، شام کے شمال مغربی صوبے حماہ کے رسیف اور عزیزیہ نامی علاقوں میں دہشتگردوں نے کیمیائی حملہ کیا جس کے بعد کم از کم ۲۱ لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں نے ہفتے کی رات حماہ کے ایک علاقے پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے تحفظ کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کا غلط استعمال کر رہا ہے۔