Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • شام کے علاقے دوما پرکیمیائی حملہ جھوٹ کا پلندہ: ویکی لیکس

سیاسی اسرار فاش کرنے والی ویب سائٹ ویکی لیکس کا کہنا ہے کہ شام کے دوما علاقے میں کیمیائی حملہ حقیقت نہیں بلکہ ایک کھیل تھا۔

اپریل 2018 میں امریکہ اور سعودی عرب سمیت بعض مغربی و عرب ملکوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ شامی فوج نے دوما کے علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے جسے ویکی لیکس نے ایک کھلا جھوٹ قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ویکی لیکس کے پاس کچھ ایسی دستاویز موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مغربی و عربی ذرائع ابلاغ کے دعوے کے برخلاف شام کے علاقے دوما میں کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا۔

ویکی لیکس نے تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار کے چار ایسی دستاویزات سے پردہ اٹھایا ہے جن سے دوما میں ہر قسم کے کیمیائی حملے کی تردید ہوتی ہے۔ ویکی لیکس نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے اعلیٰ عہدے داروں کی یہ کوشش رہی ہے کہ دوما میں کیمیائی حملے کے برخلاف حقائق آشکار کرنے والی رپورٹ کو منظر عام پر نہ آنے دیا جائے۔

واضح رہے امریکہ و سعودی عرب سمیت بعض مغربی و عرب ملکوں نے دوما میں کیمیائی حملے کا بہانہ بنا کر شام پر میزائل حملہ کیا تھا۔

ٹیگس