یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں فجر الصحراء نامی آپریشن کی تفصیلات بیان کیں۔
محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ اختتامی مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور یمن پر جارحیت سعودی عرب اور امارات کے حق میں نہیں ہے اس لئے انھیں چاہئیے کہ وہ امن و صلح کی جانب قدم بڑھائیں۔
اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کے حملوں میں عام یمنی شہریوں کی شہادت کا اعتراف کیا ہے۔
یمن کی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے 35 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک بار پھر الحدیدہ کے بعض علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے ترجمان کے منہ میں اسرائیل کی زبان ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبے الجوف کی مکمل آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی افواج دشمن کے مقابلے میں نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فجر الصحراء نامی آپریشن کے دوران صوبہ الجوف کے کچھ صحرائی علاقوں کو چھوڑ کر پورے علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے نے سعودی اتحاد پر یمنیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔