Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • یمن میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی 10 سے زیادہ بار بمباری، اپنے ہی فوجیوں کے اڈوں کو بھی بنایا نشانہ

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے الجوبہ اور صرواح اضلاع کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے صوبہ تعز پر 6 بار صوبہ شبوہ پر5 بار صوبہ بیضا اور صوبہ الجوف پر ایک ایک بار بمباری کی ہے۔ چند گھنٹے قبل جارح سعودی اتحاد نے صوبہ شبوہ پر اپنے ہی فوجیوں کے اڈوں پر غلطی سے فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر کا ہیڈ کوارٹر پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شبوہ کا کنٹرول متحدہ عرب امارات سے وابستہ عناصر کے ہاتھ میں ہے اور اس وقت وہ ریاض حکومت سے وابستہ عناصر کو باہر نکال رہے ہیں۔

درایں اثنا یمنی ذرائع نے صوبہ شبوہ میں متحدہ امارات کے زرخرید ایجنٹوں کے اڈوں پر میزائلی حملے اور اس میں 22 افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبردی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ شبوہ کے شمال مغرب میں واقع خمومہ کیمپ میزائلی حملے کا نشانہ بنا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ، سعودی عرب کے زرخرید جنگجووں سے متحدہ عرب امارات سے وابستہ الویہ العمالقہ گروہ کے قبضے میں آنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی کیا گیا۔ ان حملوں میں متحدہ عرب امارات کے 20 سے زیادہ زرخرید عناصر ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد قوات المقالقہ نامی گروہ نے اس صوبے میں بھاری جنگی ساز و سامان بھیجے ہیں تاکہ صورت حال کو اپنے کنٹرول میں لے۔ 

رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے عسیلان اور بیجان شہروں پر10 بار سے زیادہ بار بمباری کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی افواج نے ابھی حال میں شمال مشرقی یمن میں واقع الیتمہ اورسعودی عرب کے نجران سرحدی علاقے میں 5 فوجی کیمپوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمنی فوج نے صوبہ شبوہ کے زیادہ ترحصوں اور مآرب کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع حریب بیجان اور العبدیہ علاقوں کو پوری طرح آزاد کرالیا ہے۔ یمنی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے میں ربیع النصر نامی اس آپریشن میں 3200 کیلومیٹر سے زیادہ کا علاقہ آزاد کرایا ہے۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 40 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں

 

ٹیگس