Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۳ Asia/Tehran
  • مسجد پر سعودی عرب کی شدید بمباری، 3 نمازی شہید

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین نمازی شہید ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دار الحکومت صنعا میں ایک مسجد پر بمباری کر دی جس میں تین نمازی شہید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کے روز نماز صبح کے وقت صنعا میں مسجد کو نشانہ بنایا۔

المیادین چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ ایسی حالت میں انجام دیا گیا کہ سعودی اتحاد ہمیشہ ہی یہ دعوی کرتا ہے کہ حملوں میں صرف فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یمن کی سبا نٹ نیوز ایجنسی نے بھی اپنی آج کی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دار الحکومت صنعا پر دو بار بمباری کی۔ ان حملوں میں معین علاقے کے عصر محلے کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب کے توپخانے کے حملے میں الرقو اور سعودی عرب کی سرحد سے ملنے والے صوبہ صعدہ کے دوسرے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 افراد شہید اور 12 عام شہری زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں پر 39 بار بمباری کی۔

صوبہ شبوہ کے عسیلان شہر پر 19 بار، صوبہ مآرب کے شہر الوادی پر 6 بار، صرواح اور الجوبہ پر 3-3 بار، صوبہ صعدہ کے کتاف شہر پر 7 بار اور الظاھر شہر پر 4 بار بمباری کی گئی۔

 

ٹیگس