اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کے دوران زیلینسکی نے اپیل کی ہے کہ یوکرین کے مختلف علاقوں میں روس کے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہ کریں۔
ہنگری کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں یورپی عوام کی غربت کا باعث بنی ہیں اور یہ غربت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
یورپی ممالک جو ادویات کی فراہمی سے انکار کرتے ہیں اور معصوم بچوں کی موت کا سبب بنتے ہیں،ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر کس طرح فکر مند ہو سکتے ہیں؟
ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے اپنی سفارتی جد و جہد کو جاری رکھتے ہوئے برطانیہ ، ہالینڈ اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے کے سربراہ نے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس (یو این جی اے) کے موقع پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دنیا کے مختلف ممالک منجملہ پاکستان، عراق، فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے سربراہوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے محدود پیمانے پر فوجیوں کو لام بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک روس کو مکمل طور پر تباہ و برباد اور اسے نہایت کمزور نیز اس کے حصے بخرے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روس پر مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود گیس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
فرانس اور روس کے وزرائے خارجہ نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے حوالے سے گفتگو کی۔
کریملن کے ترجمان نے روس کی جانب سے ممکنہ ایٹمی حملے کے بائیڈن کے دعوے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔