Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • مصر بیرونی قرضوں میں ڈوب گیا

مصر عالمی قرضوں میں ڈوب گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام :مڈل ایسٹ آئي کی رپورٹ کے مطابق مصر پر اس وقت بیرونی قرضے 155 ارب ڈالر ہیں اور 2010 میں یہ قرضے 37 ارب ڈالر تھے۔ اس طرح مصر ارجنٹائن کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ سے سب سے زیادہ قرضہ لینے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

مصر کی معیشت اس سے قبل بھی خراب تھی تاہم روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے مصر کو شدید اقتصادی نقصان پہنچا اور رواں سال مصر سے تقریبا 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری واپس چلی گئی۔

مصر کی کرنسی پونڈ جو رواں سال تقریبا 21 فیصد گر گئی تھی جمعرات کے روز مزید 15 فیصد گر گئی اور مصر کی تاریخ میں مصری پونڈ پہلی بار امریکی ڈالر کے مقابلے میںں اس قدر نیچے آ گئی۔

ٹیگس