-
عشق و وفا اور خلوص و خدمت کا بازار، اربعین مارچ۔ تصاویر
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ان دنوں اگر خلوص، عشق و محبت، خدمت، خاکساری، ایثار اور انسانیت کو یکجا دیکھنا ہو عراق میں جاری و ساری اربعین میلین مارچ کے دوران باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ زائرین ہوں یا انکے خدمتگزار عراقی و غیر عراقی، سبھی جذبۂ ایثار، خلوص اور انسانیت سے لبریز ہو کر اپنے مولا، امام حریت و جوانمردی حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنی والہانہ عشق محبت کا ثبوت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام محمدی کی خوبصورت جھلکیاں پیش کر رہے ہوتے ہیں۔
-
طوفان کو پچھاڑتے ہوئے سوئے کربلا بڑھتے زائرین۔ ویڈیو
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۷ان دنوں ایران کی سرحدی گزرگاہ شلمچہ بارڈ زائرین اربعین کے جم غفیر کی بدولت خاصا آباد ہے اور وہاں پر تا حد نظر حسین (ع) کے چاہنے والوں کا سیلاب نظر آ رہا ہے۔ ایران کے علاوہ پاکستان، افغانستان اور دیگر بعض ممالک کے زائرین اسی گزرگاہ سے ہوتے ہوئے عراق پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں علاقے میں شدید گرد و غبار کا طوفان بھی آیا مگر حسینی پروانوں نے ہار نہ مانی اور پورے جوش و ولولے کے ساتھ آگے بڑھتے چلے گئے۔
-
اب تک 30 لاکھ ایرانی زائر اربعین مارچ میں شامل ہو چکے ہیں: وزیر داخلہ
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۴ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اب تک تیس لاکھ ایرانی زائرین کربلا کی جانب اربعین مارچ میں شامل ہوچکے ہیں۔
-
قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی اربعین واک میں شامل (ویڈیو)
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۰سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی بھی امام عشق و حریت، حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) اور آپؑ کے باوفا ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نجف سے کربلا جانے والے زائرین کے ساتھ ہمقدم ہوئے۔
-
کربلا میں موکب کے پیچھے سے مارٹر برآمد
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸عراقی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے کربلا میں ایک موکب کے پاس سے مارٹر گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ بم ناکارہ کرنے والی ٹیم نے مارٹر گولے تحویل میں لے لئے۔
-
بچ گئے زائرین، داعشی منصوبہ ناکام
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱عراق کے شہر سامرا میں ایک بار پھر رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے دہشتگرد ٹولے داعش کے زائرین پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
-
ایران کے راستے ہزاروں افغان و پاکستانی زائرین عراق میں داخل
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۶پاکستان اور افغانستان کے ہزاروں زائرین اربعین حسینی کے موقع پر کربلا پہنچنے کے مقصد سے ایران کی سرحدوں سے گزر کر عراق میں داخل ہو گئے ہیں۔
-
اربعین کے لئے تیس لاکھ غیر ملکی زائرین عراق پہنچ گئے
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تیس لاکھ غیر ملکی زائرین اربعین حسینی اور ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق پہنچ چکے ہیں۔
-
دہلی ایئرپورٹ پر "لبیک یا حسین" اور "نعرہ حیدری" کی گونج + ویڈيو
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۳دہلی ایئرپورٹ لبیک یا حسین اور نعرۂ حیدری سے گونچ اٹھا۔
-
پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ کی ٹیلی فونک گفتگو
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۷پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور عراقی وزیر داخلہ عثمان الغنی نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستانی زائرین کو عراق کے مقدس شہرکربلا بھیجنے کے طریقۂ کار اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا