Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • اربعین مارچ مسلم امہ کے اتحاد کا خوبصورت جلوہ ہے: ایرانی صدر

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اربعین مارچ کو مسلم امہ کے اتحاد کا خوبصورت جلوہ قرار دیا ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں اربعین مارچ میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ، اربعین مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کا شاندار جلوہ ہے۔ 
صدرایران کا کہنا تھا کہ اربعین مارچ اسلام و استقامت کا جلوہ بھی ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ تحریک عاشورہ زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تہران میں بھی ہزاروں عزاداروں نے تہران کے امام حسین اسکوائر پراجتماع کیا اور وہاں سے مشی کی شکل میں شہررے میں واقع حضرت عبدالعظیم حسنی کے روضے تک پیدل مارچ کیا۔ 

ٹیگس