ایران کے لرستان کے صوبے کے شہر نورآباد میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 اصحاب باوفا کی شہادت کی یاد میں شام غریباں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
دس محرم الحرام یعنی عاشورا کے موقع پر ہزاروں شیعہ اور عاشقان اہل بیت اطہار علیہم السلام نے منگل کی سہ پہر وسطی لندن کی گلیوں میں جلوسہائے عزا نکال کر شہدائے کربلا کا ماتم کیا۔
نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 اصحاب باوفا کی شہادت کی یاد میں ہندوستان اور پاکستان میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ عاشورا کے جلوسہای عزا بر آمد ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایران کے "سمنان" شہر میں محرم کے مہینے میں صحرا میں امام مظلوم کی عزاداری کو حالیہ برسوں میں بہت زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہے۔ اس عزاداری میں حسینی سوگوار سمنان کے قریب "خوریان" نامی صحرا میں جا کر ماتم کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں شب عاشورائے حسینی کی مناسبت سے عزاداران مظلوم کربلا عزاداری اور سوگواری میں مصروف ہیں۔
حسینیہ اعظم زنجان کا جلوس جنازہ جسے یوم عباس (ع) کہا جاتا ہے، زنجان میں ابا عبداللہ الحسین (ع) کے چاہنے والوں اور سوگواروں کی موجودگی میں ادا کیا گیا۔
مشعل گردانی عراق کی ان خصوصی ماتمی تقریبات میں سے ایک ہے جو ہر سال تہران کے محلے دولت آباد میں محرم کے پہلے عشرے میں سید الشہداء (ع) کے ماتمی جلوس کے ساتھ ہی منعقد کی جاتی ہے۔
ایران کے یزد صوبے کے اردکان (ARDAKAN) شہر میں کربلا کے شہیدوں کی یاد میں تاریخی و روایتی مشعل جلوس عزاداروں کے ذریعے بر آمد کیا جاتا ہے۔
مظلوم کربلا حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت کے ایّام شروع ہو رہے ہیں اور اس مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سوگوار دکھائی دیتا ہے اور روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے خادم مجالس امام حسین علیہ السلام کے انعقاد کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں۔
پاکستان کی صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔