Jul ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • لندن کے دل میں گونجی اللہ اکبر اور یا حسین کی صدا

دس محرم الحرام یعنی عاشورا کے موقع پر ہزاروں شیعہ اور عاشقان اہل بیت اطہار علیہم السلام نے منگل کی سہ پہر وسطی لندن کی گلیوں میں جلوسہائے عزا نکال کر شہدائے کربلا کا ماتم کیا۔

سحرنیوز/دنیا: ہمارے ذرائع کے مطابق عاشورا کے موقع پر لندن کے "ماربل آرچ" میں بڑی تعداد میں عزاداران سید الشہدا‎‎‎‎‌ء جمع ہوئے اور لبیک یا حسین (ع) کے نعرے لگا کر امام حسین (ع) کے ذریعے انسانیت کی بقا کے لئے کئے گئے تاریخی قیام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مقررین نے ابا عبداللہ الحسین (ع) کے قیام اور سید الشہدا‎‎‎‎‌ء کے اہداف پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد عزاداروں نے "ہالینڈ پارک" کے علاقے میں واقع ورلڈ اسلامک فورم کی طرف مارچ کیا۔

عزادار سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں سبز اور سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے جو امام حسین (ع) اور حضرت ابوالفضل (ع) کے ناموں سے سجے ہوئے تھے۔عزادار برطانوی دارالحکومت کے قلب میں اللہ اکبر یا حسین کا نعرہ لگا رہے تھے۔

حسینی عزاداروں کی عاشورا کے جلوس میں بڑی موجودگی، اس کے اجتماع کی جگہ اور راستے کے ساتھ ساتھ مختلف آبادیوں اور قومیتوں کی شرکت کی وجہ سے، یہ جلوس بلاشبہ یورپ کے سب سے نمایاں شیعہ ماتمی جلوسوں میں سے ایک ہے، جو ہر سال ایک بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا جاتا ہے۔

 

ٹیگس