-
فرانس میں پولیس کی بربریت کے خلاف مظاہرے، پولیس مزید تشدد پر اتری (ویڈیوز)
Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۴مظاہرین کی سرکوبی کے لئے پولیس کے تشدد پسندانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کے بعد فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ اس بار فرانسیسی عوام پولیس کے تشدد اور اسکی انتہا پسندی کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید ٹکراؤ کی اطلاعات ہیں اور بعض علاقے میدان جنگ کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ اس درمیان کچھ مظاہرین بالخصوص خواتین پر پولیس کے تشدد کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین نے اپنا سخت ردعمل دکھاتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔
-
خواتین پر تشدد کے خلاف اٹلی میں عام ہڑتال (ویڈیو)
Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۰اٹلی میں مختلف سماجی تنظیموں کی کال پر خواتین پر تشدد، تنخواہوں میں عدم مساوات، نسل پرستانہ اور سامراجیت پر مبنی پالیسیوں کے خلاف عام ہڑتال رہی۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت پر اس ہڑتال کا اہتمام کیا گیا جو 24 گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس ملک گیر ہڑتال نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا اور لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
-
مغربی دنیا اور انتہاپسند گروہ مل کر مسلم خواتین کے حق میں ظلم کر رہے ہیں: ایران
Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۰اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب زہرا ارشادی نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کہا ہے کہ انتہاپسند گروہوں اور مغربی ممالک نے ملکر خواتین بالخصوص مسلم خواتین کے حق کو پامال کیا ہے۔
-
ایران میں بلوائیوں کی حمایت میں اپنے بال کترنے والی بیلجیئم کی وزیر کی پسپائی (ویڈیو)
Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۵بیلجیئم کی وزیر خارجہ حاجا لحبیب نے جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کی سائڈ لائن پر گزشتہ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ وہی خاتون وزیر ہیں جنہوں نے ایران پر حقوق نسواں اور آزادی کو کچلنے جیسے الزامات کے تحت چند ماہ قبل ایران میں بلوہ کرنے والوں کی حمایت میں اپنے بال کتر ڈالے تھے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ ایران نے بھی انہیں بڑے ہی معنیٰ دار انداز میں سلام کیا جس پر حضار اپنی ہنسی کو نہ روک سکے۔
-
موثر خواتین کا عالمی اجلاس تہران میں شروع
Jan ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۷موثر کردار ادا کرنے والی خواتین کا پہلا عالمی اجلاس آج سے تہران میں شروع ہوگیا ہے۔جس میں متعدد ملکوں کی سماجی اور ثقافتی شعبوں کی بااثر خواتین شریک ہیں
-
طالبان حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے، اقوام متحدہ
Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶اقوام متحدہ نے طالبان انتظامیہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور خواتین کے حقوق کی پاسداری پر زور دیا ہے۔
-
طالبان گرفتار خواتین کو فوراً رہا کرے: اقوام متحدہ
Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۹اقوام متحدہ نے طالبان سے گرفتار ہونے والی خواتین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
میکسیکو میں فمسٹوں کے مظاہرے پر فائرنگ ، 3 ہلاک
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۱میکسیکو کے شمال مغربی شہر گوایماس کی بلدیہ کے سامنے خواتین کے حقوق کے حامیوں نے جمعرات کو مظاہرہ کیا۔
-
افغانستان کی یونیورسٹیاں کھلیں، کلاسیں بند
Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۳افغانستان میں تعلیمی مراکز اور یونیورسٹیوں کو کھول ضرور دیا گیا ہے مگر کلاسیں ابھی طلبا سے خالی نظر آ رہی ہیں۔
-
خواتین کی ترقی کے لئے مذہبی تعلیمات اور معاشرے کی اقدار مد نظر ہوں: عمران خان
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۲پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں خواتین کو برابری کے حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔