سحر نیوزرپورٹ
شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اربعین حسینی کی مناسبت سے اپنے براہ راست خطاب میں لبنان اور خطے کے حالات کا تجزیہ کیا ہے۔
کربلا میں احباب الرضا (ع) کے نام سے مرکزی موکب ایرانیوں کا واحد موکب ہے، جہاں زائرین کو خدمات فراہم کی جاری ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے ایران و عراق کی مشترکہ زمینی سرحدیں بند رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے زائرین سرحدوں کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔
عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ جاری ہے اور اس موقع پر حکومت عراق نے زائرین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خاص انتظامات کئے ہیں۔
اگر چہ اس سال کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عراق میں غیر ملکی زائرین کی آمد کو نہایت محدود کردیا گیا ہے اور اربعین حسینی کے موقع میں فقید المثال میلین مارچ منعقد نہیں ہوگا۔
پچیس محرم الحرام 1442 ہجری قمری مطابق 14 ستمبر 2020 نواسۂ رسول حضرت امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کے دن کی مناسبت سے شیراز میں امام زادہ حضرت علی بن حمزہ علیہ السلام کے حرم مطہر میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔