اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اعلان کیا کہ یہ بین الاقوامی ادارہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ تعاون کے لیے خواہشمند ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کی حمایت پوری طاقت سے جاری رہے گی۔
روسی ایوان صدر کے ترجمان نے ایران میں نئے صدر کے منتخب ہوجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے دوستانہ روابط اور قریبی تعاون جاری رہے گا۔
ایران کے صدارتی انتخابات کے حریف محمد باقر قالیباف نے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں انہیں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ نظام اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے اور یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت کے بغیر نہیں ہوسکتا-
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کی حمایت کرنے والوں کے ماتھے پر ہمیشہ شرمندگی رہے گی۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے عرب لیگ کے جھوٹے دعوؤں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔
لائیڈن میں عالمی یونیورسٹیوں کی تازہ درجہ بندی سامنے آگئی ہے۔ جس کے مطابق اسلامی ممالک میں ایران کی یونیورسٹیاں سرفہرست قرار پائی ہیں۔
یورپی یونین کی ترجمان نے ایران کے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹرپزشکیان کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے اس یونین کی آمادگی کا اعلان کیا۔
ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے ہفتہ کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔