Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷
ماہ شعبان، رحمت و مغفرت کا مہینہ ہے جس میں ماہ خدا رمضان المبارک کے استقبال کی غرض سے خصوصی اہتمام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہیں ہدایات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ماہ شعبان میں بندہ زیادہ سے زیادہ اس دعا کو پڑھے اور ان الفاظ کو دہرا کر اپنے کردگار سے اپنی معافی و بخشش کا طلبگار ہو: ااَللّهُمَّ اِنْ لَمْ تَکُنْ غَفَرْتَ لَنا فیما مَضىٰ مِنْ شَعْبانَ فَاغْفِرْ لَنا فیما بَقِىَ مِنْهُ؛ یعنی خداوندا! اگر تو نے ماہ شعبان کے گزرے دنوں میں ہمیں نہیں بخشا، تو اسکے باقیماندہ دنوں میں ہمیں بخشش دے۔