Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran

گزشتہ روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک اور شاہکار سے پردہ اٹھایا ہے۔

ایران میں تین شعبان المعظم یعنی پاسدار دین و شریعت سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کو یوم پاسداران کا عنوان دیا ہے۔ اسی مناسبت سے سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس ڈویژن نے دو نئے میزائل اور ڈرون مراکز کی رونمائی کرتے ہوئے انہیں فعال کر دیا ہے۔

ایران کے باایمان اور انقلابی نوجوانوں کی کاوشوں کے نتیجے میں تیار کیے جانے والے ان مراکز نے دشمنوں کی ہر جارحیت کے مقابلے میں ملک کو ایک محفوظ قلعے میں تبدیل کردیا ہے ۔

یہ پہلی بار ہے جب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ڈرون طیاروں کی کسی انڈرگراؤنڈ سٹی کی رونمائی کی ہے۔ اس ڈرون سٹی میں مختلف اقسام کے جدید ترین ڈرون طیارے بڑی تعداد میں موجود ہیں جو باآسانی دشمن کو حیران و سرگرداں کر کے انکی سازشوں کو ناکام بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔

ٹیگس