جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے تعلق سے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات کی سزا عمر قید اور سزائے موت ہے۔
پاکستان میں لاہور یونیورسٹی اور دیگر کالجوں کے طلبا نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان نے کراچی بندرگاہ پر روکا جانے والا سامان چھوڑنے سے اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جاری بدترین جارحیت پر اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل درآمد سے روکنے کے لیے بات کریں۔
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے نگراں وزیر تجارت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان تاجروں کے ان کنٹینروں کو چھوڑ دے جنھیں اس نے کراچی کی بندرگاہ پر روک رکھا ہے۔
فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے جن کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
سحر نیوز رپورٹ
پاکستان کے وزیراعظم نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس علاقے میں جنگ بندی کے قیام کے لئے تنظیم ای سی او کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔