Jan ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: لوئر کرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری

لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر کرم کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورس اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک بیس خاندان گھر خالی کر چکے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ کے حوالے سے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور کرم شاہراہ بدستور تین ماہ سے بند ہے اور ادویات نیز اشیائے خورونوش کی قلت ہے۔

 

 

ٹیگس