Jan ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  •  پاکستانی پارلمنٹ میں صرف 18 منٹ چل سکی کاروائی، پاس ہو گئے چار بل، پیکا کے خلاف زبردست نعرے بازی

پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صرف اٹھارہ منٹ جاری رہا لیکن اسی دوران چار بل پاس اور چار موخر کردیئے گئے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔یہ اجلاس صرف اٹھارہ منٹ جاری رہا لیکن اسی مدت میں، تجارتی تنظیمات ترمیمی بل، درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل اور نیشنل ایکسیلینس انسٹی ٹیوٹ بل پاس کردیئے گئے۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں چار دیگر بل بھی پیش کئے گئے جنہیں اجلاس نے موخر کردیا۔ اسی کے ساتھ رپورٹوں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے درمیان زبردست نوک جھونک بھی ہوئی۔ حزب اختلاف کے اراکین نے پیکا بل کی منظوری کو صحافیوں کے ساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے زبرست نعرے بازی کی اور اجلاس کے ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑیں۔

 

ٹیگس