Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰
ماہ رمضان میں اطعام، انفاق اور صدقہ دینے پر بہت تاکید کی گئی ہے اور یہ اعمال انسان کی بخشش میں بڑا اہم اور کلیدی کردار رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ روایات اسلامی کی بنا پر ان اعمال سے انسان کو اخروی فوائد کے ساتھ ساتھ دنیوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص ماہ رمضان میں صدقہ دے تو خداوند عالم اُس شخص سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دیتا ہے۔ (بحار، ج93، ص319)