صیہونی حکومت کا وحشیانہ اقدام، بیروت پر فاسفورس بموں سے حملہ کردیا
Nov ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے پرصیہونی حکومت کے وسیع فضائی حملے اورالخیام پرفاسفورس بمباری کی خبری دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جنوبی لبنان کے علاقے ضاحیہ پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملے آج سنیچر کو بھی بدستور جاری رہے ان حملوں میں متعدد رہائشی کمپلکس تباہ ہوگئے ہيں اور امدادی کارکن ملبے سے شہداء اور زخمیوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہيں ۔
صیہونی حکومت نے آج بیروت کے البسطہ علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات لبنانی شہری شہید اور انتیس سے زیادہ زخمی ہوچکے ہيں ۔
اس رپورٹ کے مطابق الخیام کالونی پر صیہونی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اورغاصب فوج کی توپیں عالمی سطح پر ممنوعہ فاسفورس گولے استعمال کر رہی ہیں ۔