پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ
پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: وفد کرم ایجنسی میں امن و امان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیےجا رہا تھا، وفد میں چیف سیکریٹری اسلم چوہدری، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔
ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ ہوئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا، وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھا۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جمعرات کے روز پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافرگاڑیوں کے کانوائے پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے خواتین اور بچی سمیت 50 افراد جاں بحق اور50 کے قریب شدید زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پاراچنار کے سانحہ کے بعد پورے پاکستان میں ماحول سوگوار اور کشیدہ ہے ۔