سحر نیوز رپورٹ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے روس اور یوکرین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لیے پیغامات کو واضح اور موثر انداز میں سنا جانا چاہیے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے یوکرین کو ہونے والے نقصانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی فضائیہ نے منگل کے روز یوکرین کے 39 فوجی مراکز کو تباہ کیا ہے۔
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رمیز الکابروف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یوکرین کی جنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل وہ کردار ادا نہ کر سکی جو اسے ادا کرنا چاہیئے تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ترکی میں یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی تھی لیکن شہر بوچا میں روسی فوج کے خلاف الزامات نے حالات کو پوری طرح تبدیل کر دیا۔