Feb ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سکریٹری شام کا دورہ کر سکتے ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اگلے ماہ کے اوائل میں شام کا دورہ کریں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس آئندہ ہفتے کے اوائل میں شام جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوگا جب اقوام متحدہ نے جمعے کے روز ملک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ شام میں امداد فراہم کی جاسکے اور شام کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بھیجی جاسکے اور اس خطے میں تباہ کن زلزلے کے تمام متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

اسی دوران شامی حکومت نے ریڈ کراس اور ہلال احمر کی نگرانی میں اپنے کنٹرول سے باہر کے علاقوں میں انسانی امداد بھیجنے کے معاہدے کی خبر دی ہے۔

جمعے کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شام میں حالیہ زلزلے کی وجہ سے صورتحال تباہ کن ہے اور اس زلزلے سے شام میں پانچ ملین تین لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس