Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ممکنہ جوہری حادثے کی منصوبہ بندی کرلی گئی: روس

روسی وزرات دفاع نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل ماسکو کو قصوروار قرار دینے کے مقصد سے یوکرین پر اپنی سرزمین پر جوہری حادثے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سحر نیوز /دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک یورپی ملک سے ریڈیو ایکٹیو مواد یوکرین منتقل کیا گیا ہے اور کیف کی جانب سے اس اشتعال انگیز منصوبے پرعمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اشتعال انگیز اقدام کا مقصد یوکرین میں ریڈیو ایکٹیو مواد کی تنصیبات پر حملے کا الزام روس پر عائد کرنا ہے تاکہ اس کے رساؤ اور پورے علاقے کے، اس سے آلودہ ہونے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا جائے۔

جنگ یوکرین مختلف شعبوں میں ہونے والی تباہی کے ساتھ تقریبا ایک سال سے جاری ہے جبکہ اس جنگ کو جاری رکھنے کے مقصد سے مغربی ممالک یوکرین کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔

روسی حکام، ماہرین اور مغربی ذرائع ابلاغ اس جنگ کو روس کے خلاف مغرب کی پراکسی وار قرار دیتے ہیں۔

امریکہ کی سرکردگی میں مغربی مغربی ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے بہت سی جنگیں شروع کی ہیں جن میں عراق و افغانستان کی جنگ بھی شامل ہے جس میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو کچھ ہاتھ نہیں لگا اور ممالک تباہی و بربادی کی نذر ہو گئے جبکہ دہشت گردی کو مزید فروغ حاصل ہوا، تاہم اب امریکہ اور یورپ یوکرین کی اسلحے کے ذریعے مدد و حمایت کر کے ایک اور تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

ٹیگس