Feb ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ایران اور اقوام متحدہ میں مذاکرات پر اتفاق

ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان گزشتہ روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باونویں اجلاس میں شرکت کے لئے جینیوا پہنچے تھے۔ انہوں نے اجلاس کی سائڈ لائن پر وہاں موجود مختلف ممالک کے وزیروں، سفارتکاروں اور اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسی دوران وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتیرس سے بھی ملے اور اور دونوں نے پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات پر اتفاق کر لیا۔

اس ملاقات میں ایران اور عالمی جوہری ایجنسی کے مابین تعاون سےجڑے مسائل پر گفتگو ہوئی جن میں فریقین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی برطرفی، ایجنسی کے عہدے داروں کا دورہ تہران، پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے جاری سفارتی اقدامات اور جامع ایٹمی معاہدے کی جانب سبھی فریقوں کی واپسی جیسے موضوعات شامل تھے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذکورہ موضوعات کی آپیس ہماہنگی اور باہمی مشاورے سے منصوبہ بند اور طے شدہ اقدامات کے تحت پیروی کی جاتی رہے گی۔

ٹیگس