Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ہالینڈ میں قرآن مجید کی ایک بار پھر بے حرمتی، امت مسلم سراپا احتجاج

ہالینڈ کے میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹوں کے مطابق، یہ گھناؤنی حرکت ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے انجام دی گئی ہے جس کی مسلمانوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور یورپ میں اسلاموفوبیا اور منافرت پر مبنی اقدامات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
انتہا پسند اڈوین واگنسولڈ نے جو اس سے قبل پاکستان، انڈونیشیا اور پھر ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی کل اسلام اور مسلمانوں کی بھی توہین کی۔
قرآن مجید کی توہین کے خلاف ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں زبردست احتجاج ہوا اور اس کی مذمت کی گئی جبکہ اسلامی تعاون تنظیم نے آزادی اظہار کے نام پر قرآن مجید اور دیگر مذہبی کتابوں کے تقدس کو مجروح کرنے کی تمام کوششوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف متحد ہو جائیں۔
او آئی سی نے اس بات پر زور دیا کہ اظہار رائے کی آزادی کا استعمال ذمہ داری اور فرض کے احساس کے ساتھ ہونا چاہیے۔ متفقہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے او آئی سی نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سویڈن اور ڈنمارک سمیت ان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں مناسب فیصلے اور اقدامات کرنے پر غور کریں جہاں قرآن کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک اس نوعیت کی حرکتوں کو روکنے کے بجائے، اسے آزادی اظہار کے بہانے اور بھی فروغ دے رہے ہیں، جبکہ انہی ممالک میں صیہونی حکومت اور غیر اخلاقی مسائل کے خلاف اٹھنے والی ہر طرح کی آواز کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے۔

ٹیگس