حماس کے رہنما سامی ابوزہری نے کہا ہے کہ جارح صیہونی حکومت کے جنگی قیدیوں کو اسی وقت رہا کیا جائے گا جب یہ جارح حکومت ہماری شرائط تسلیم کرلے گی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ حماس، ہرگز ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس میں وسیع جنگ بندی شامل نہ ہو۔
غزہ پر صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کا نیا دور شروع ہونے پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری سے غزہ کی ابتر صورت حال کا خاتمہ کرنے کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس نے محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس پر غزہ پٹی کے خلاف سازش کا الزام لگایا ہے۔