Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • سامی ابوزہری، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان
    سامی ابوزہری، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان

حماس نے محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس پر غزہ پٹی کے خلاف سازش کا الزام لگایا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے اتوار کے روز بیان جاری کرکے کہا کہ محمود عباس مصر کے ساتھ ہم آہنگی کرکے غزہ پٹی کے محاصرے میں شدت کی سازش میں ملوث ہیں۔ ہفتے کی رات کو مصر کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ سرحدی سرنگوں میں دریا کا پانی چھوڑنے سمیت غزہ سے ملنے والی سرحد پر مصری اقدامات محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کی پوری ہم آہنگی سے انجام پا رہے ہیں۔ سامی ابو زہری نے مصری حکام کے ان بیانات کو غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے خلاف محمود عباس کے رویہ کا واضح ثبوت قرار دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ گیارہ ستمبر سے غزہ پٹی سے متصل سرحدی سرنگوں میں دریا کا پانی چھوڑے جانے کا مصری فوج کا اقدام جاری ہے۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ یہ کام محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کی مکمل ہم آہنگی سے انجام پا رہا ہے۔ یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے گزشتہ آٹھ سال سے غزہ پٹی کا شدید محاصرہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس