Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • حماس کا بڑا بیان، جنگ بندی کے علاوہ کوئی معاہدہ قابل قبول نہیں

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ حماس، ہرگز ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس میں وسیع جنگ بندی شامل نہ ہو۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں لیکن ہم کسی امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

آج فلسطین کی تحریک حماس کا ایک وفد قاہرہ میں مصری حکام سے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے پیش کی گئی حالیہ تجویز پر بات چیت کرنے جا رہا ہے۔

حماس کا یہ وفد حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری کی قیادت میں قاہرہ گیا ہے۔

حماس کے سینئر رہنما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ابھی تک حماس کے موقف کے بارے میں صیہونی حکومت کے ردعمل کا جائزہ لے رہے ہیں جو ثالثوں کے ذریعے موصول ہوا ہے، اور اس ردعمل کے بارے میں فیصلہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

ابو زہری نے تاکید کی کہ تحریک حماس ہرگز کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جس میں غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے مصری اور قطری بھائیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدہ ہے لیکن وہ کسی امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گی۔

ٹیگس