Mar ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • استقامت کا اسلحہ ہماری ریڈ لائن ہے: سامی ابو زہری

فلسطین کی تحریک حماس نے استقامت کے اسلحے کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ میں فائر بندی کے دوسرے مرحلے کو استقامت کو غیر مسلح کئے جانے سے مشروط قرار دیئے جانے بارے میں صیہونی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حماس نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ استقامت کا اسلحہ ریڈ لائن ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ استقامت کے ہتھیاروں کے بارے میں کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ استقامت کے اسلحے کی بات بالکل بے بنیاد ہے اور اس سلسلے میں کسی طرح کا کوئی سودا نہیں ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ اس بارے میں تمام فلسطینی گروہ متفق ہیں جن میں حماس بھی شامل ہے۔ انھوں نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو بھی ناقابل برداشت قرار دیا۔ حماس کی جانب سے یہ اعلان صیہونی وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کیا گيا ہے جنھوں نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو استقامت کے غیر مسلح کئے جانے سے مشروط کئے جانے کی بات کہی ہے۔

ٹیگس