-
امریکہ میں انتخابات کے بعد مظاہروں، جھڑپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۰امریکہ میں انتخابات کے بعد جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی زور آزمائی جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں دونوں امیدواروں کے حامیوں کے مابین ٹکراؤ ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ ملک میں جاری عدم مساوات، نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران فریقین میں خوب جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
-
ٹرمپ جوبائیڈن جھگڑتے رہے، لوگ فریاد کرتے رہے
Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۳ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ کے عوام نے اس مقام کے سامنے جمع ہوکے نسل پرستی اور ناانصافیوں کے خلاف مظاہرے کیا جہاں صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا ٹی وی مباحثہ منعقد کیا جا رہا تھا۔
-
انسانی اقدار سب سے زیادہ امریکہ میں پامال ہو رہی ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۳رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کو معاشرہ سازی اور سماجی انتظام کے انسانی نظریات کی ناکامی کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ قتل و غارتگری، جنگ بھڑکانا اور بدامنی پیدا کرنا امریکی حکومت کے معمولات کا حصہ بن چکا ہے۔
-
عدم مساوات اور نسل پرستی کے خلاف نیویارک میں احتجاج
Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۹امریکہ میں عدم مساوات، نسل پرستی اور مظاہریں کی سرکوبی کے خلاف نیویارک کے شہریوں نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
کورونا نے ظالمانہ اقتصادی نظام کو برملا کر دیا: اقوام متحدہ
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۶اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کورونا نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد معیشت سب کیلئے صحت کی ضامن نہیں ہے۔