Mar ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰
۱۱ شعبان المعظم سنہ ۳۳ ہجری کو فرزند حسین (ع) شبیہ رسول (ص) حضرت علی اکبر سلام اللہ علیہ کا یوم ولادت ہے۔
سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے فرزند، حضرت علی اکبر علیہ السلام تاریخی قرائن و شواہد کی بنیاد پر مرسل اعظم حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے شکل و شمائل اور رفتار و کردار کے لحاظ سے بہت زیادہ شباہت رکھتے تھے جس کے سبب آپ کو شبیہ پیغمبر کہا جاتا ہے۔۱۱ شعبان المعظم آپ کا یوم ولادت باسعادت ہے جسے ایران میں یوم نوجوان کا عنوان دیا گیا ہے۔