عید مباہلہ کے موقع پر عالم اسلام کے تین ممتاز اور مایۂ ناز قاریان کرام مرحوم استاد عبد الباسط، مرحوم استاد مصطفیٰ اسماعیل اور مرحوم استاد شحات محمد انور کی خوبصورت آواز میں آیۂ مباہلہ کی تلاوت ملاحظہ فرمائیے۔
سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں 24 ذی الحج عید مباہلہ کی مناسبت پرتبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
مباہلہ کا مطلب ہے ایک دوسرے پر نفرین کرنا تاکہ جو باطل پر ہے اس پر اللہ کا غضب نازل ہو اور جو حق پر ہے اسے پہچانا جائے اور حق و باطل میں تشخیص کی جائے۔ مباہلہ کسی خاص فرقہ کی نہیں بلکہ مسلمانوں کی عید ہے۔
24 ذی الحجہ عید مباہلہ کا دن ہے، اس دن رسول خدا (ص) نے نصاریٰ نجراں سے مباہلہ کیا اور اسلام کو عیسایت پر کامیابی دلائی
عید مباہلہ سبھی امت اسلامیہ کو مبارک ہو۔
مباہلہ نہ صرف حضور سرور کائنات کے لئے ایک تاریخی فتح قرار پایا بلکہ رہتی دنیا تک آیہ مباہلہ کے ذریعہ یہ بھی واضح ہو گیا کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام سے مراد کون لوگ ہیں۔
24 ذی الحجہ عید مباہلہ کا دن ہے، اس دن رسول خدا (ص) نے نصاریٰ نجراں سے مباہلہ کیا اور اسلام کو عیسایت پر کامیابی دلائی ۔